لوئرکوہستان۔ 17 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لوئر کوہستان ساجد علی یوسفزئی کی زیر نگرانی ریسکیو اہلکاروں نے ضلع لوئر کوہستان میں مختلف مرکزی عید گاہوں کے باہر ڈیوٹیاں سرانجام دیں ،
اس موقع پرریسکیو 1122 کا میڈیکل سٹاف بھی موجود رہا ، دریں اثناء علاقہ کے لوگوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ وارانہ خدمات کوخراج تحسین پیش کیاہے ۔