لوئر کوہستان ، پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار ،ایک کلو 870 گرام چرس برآمد

172
منشیات فروش

لوئر کوہستان ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):لوئر کوہستان پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو  870 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدایات پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی عبدالغفور خان کی نگرانی میں پٹن سرکل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

تھانہ پٹن کے ایس ایچ او ظہور بیگ کی قیادت میں مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و ناکہ بندی کے دوران کے منشیات فروش محمد حنیف ولد محمد ابراہیم سکنہ پٹن کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1870 گرام چرس برآمد کرلی گئی، پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کیا جہاں پر اس کے کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ لوئر کوہستان پولیس نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تا کہ اس لعنت سے معاشرے کو پاک کیا جا سکے ۔