33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلوئر کوہستان بس حادثہ کے 27 زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی...

لوئر کوہستان بس حادثہ کے 27 زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا، ترجمان

- Advertisement -

ایبٹ آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):لوئر کوہستان بس حادثے کے 27 زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا،جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان اے ٹی ایچ نے کہا ہے کہ نرسنگ ڈائریکٹر شمعس الہدا، ایچ او ڈی ایڈمن جمیل اکبر، انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر ماجد، نرسنگ مینجر رحیم، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اور سکیورٹی سٹاف موقع پر موجود ہے، زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا عملہ ہر وقت عوام کے لئے فرنٹ لائن پر موجود ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389077

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں