لوئر کوہستان میں منشیات فروش ملزم گرفتار، چرس و آئس برآمد

119
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

لوئر کوہستان ۔ 24 جولائی (اے پی پی):لوئر کوہستان پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 410 گرام منشیات برآمد کر لی۔

لوئر کوہستان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پٹن سردار شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سردارخان عرف ششیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2300 گرام چرس اور 110 گرام آئس برآمد کر لی،

ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان ڈاکٹر محمد عمر کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔