لوئر کوہستان پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

107

لوئر کوہستان ۔ 29 مئی (اے پی پی):لوئر کوہستان پولیس نے مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔لوئر کوہستان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عمر کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء اورنگزیب خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او دوبیر نے پولیس نفری ہمراہ حدود تھانہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا۔

دوران سرچ آپریشن مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن اور مشکوک افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ دوران کارروائی ایک رائفل سیون ایم ایم اور 25 کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر لیا۔