لوئر کوہستان پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

191
Illegal weapons
Illegal weapons

لوئر کوہستان ۔ 14 جون (اے پی پی):لوئر کوہستان پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈی پی او کوہستان لوئر ڈاکٹر محمد عمر کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء اورنگزیب خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او دوبیر اسرار احمد کی قیادت میں تھانہ دوبیر پولیس نے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری نجاب ولد عبدالجلیل سکنہ رانولیاء کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا

جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پیرذادہ ولد اشو کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، 30 کارتوس اور سید نبی ولد میرداد کے قبضہ سے ایک بندوق اور 25 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔