لوئر کوہستان پولیس کی کارروائی ،6 اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار

113
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ایبٹ آباد۔ 30 مارچ (اے پی پی):لوئر کوہستان پولیس نے اشتہاری اور منشیات فروش 06 ملزمان گرفتار کرلیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد جمیل اختر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

تھانہ پٹن پولیس نے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و ناکہ بندی اشتہاری ملزم سمیت منشیات فروشی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے،اسی طرح تھانہ دوبیر پولیس نے دوران سرچ آپریشن 02 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا۔