لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر آلود ، ضلع لوئر چترال کے تمام راستے ٹریفک کےلیے بحال ہیں، انتظامیہ

185
District Administration Lower Chitral
District Administration Lower Chitral

لوئر چترال۔ 25 فروری (اے پی پی):ضلع چترال میں لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر آلود ہے جبکہ ضلع لوئر چترال کے تمام راستے ٹریفک کےلیے بحال ہیں۔ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے مطابق لواری اپروچ روڈ ٹریفک کےلئے چترال کی طرف مکمل طور پر بحال ہے اور ٹریفک کی روانی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی ہے اور تمام ادارے الرٹ کر دئیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کے لیے سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں، موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں، سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے.

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ڈی سی آفس 0943412519، ڈی سی کنٹرول روم نمبر اپر دیر۔ 0944880104، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال واٹس ایپ نمبر 03330506962، ڈی سی میڈیا سیل لوئر چترال واٹس ایپ نمبر 03085832947،03439275923 اور پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کریں۔