لودھراں اوربہاولپور میںبھی سپیڈوبس سروس کاجلد اجراءکیا جائیگا، وزیراعلیٰ پنجاب

110

لاہور ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور اورملتان کے بعد لودھراں اوربہاولپور میں بہت جلد سپیڈوبس سروس کا اجراءکیاجارہا ہے اوران اضلاع میں آئندہ ہفتے سے سپیڈو بس سروس کا آغاز ہوجائے گا۔صوبے کے عوام کو معیاری ،تیز رفتار اورجدید سفری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اورعوام کو باوقاراورآرام دہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے یہ بات ویڈیو لنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس مےں سپیڈوبس سروس کے منصوبے پر پیش رفت اوردیگرمتعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا۔