لودھراں اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے، وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کی میپکو حکام کو ہدایت

88
لودھراں اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے، وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کی میپکو حکام کو ہدایت

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو نے میپکو حکام کو ہدایت کی ہے کہ لودھراں اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

منگل کو وزیر مملکت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (میپکو) کے سی ای او ایکسیئن نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو لودھراں اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں عوام کو بجلی سے متعلقہ مسائل اور کمپنی کی طرف سے ان کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے اس موقع پر بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے محکمہ انہار کے حکام سے بھی کسانوں کو درپیش مشکلات ،ان کی شکایات کے ازالے اور محکمہ کی طرف سے اس حوالہ سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ لی۔

انہوں نے عوام کے محکمہ انہار سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اگلے دو تین دن کے اندر کسانوں کی مشکلات کے حل کے حوالہ سے واضح بہتری نظر آئے گی۔