لودھراں میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ،کیپٹن (ر) محمد صفدر

61

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ کو ووٹ دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جانا چاہئے ، ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کے لئے ووٹ کا تقدس لازم ہے۔