13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںلودھراں میں پنجاب پولیس کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے...

لودھراں میں پنجاب پولیس کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کے نتائج جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 14 مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس ضلع لودھراں میں ہونے والی کانسٹیبلان ولیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کےنتائج جاری کر دیئے گئے،ضلع لودھراں کی 84 سیٹوں پر 67 امیدواران اوپن میرٹ، 13خواتین کوٹہ اور تین اقلیتی کوٹہ پر کامیاب قرار پائے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر و چئیر مین رکروٹمنٹ کمیٹی کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے جمعہ کو ضلع لودھراں میں پولیس کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز لئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کامران ممتاز اور ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ محمد نعیم شاہد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

انٹرویوز میں کل 245 امیدواران نے حصہ لیا،ضلع کی 84 سیٹوں پر 67 امیدواران اوپن میرٹ،13 وویمن کوٹہ اور تین اقلیتی کوٹہ پر کامیاب قرار پائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ پولیس میں بھرتی کے تمام مراحل کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنایا گیا ہے،میرٹ اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار ہی کامیاب قرار پائے ہیں،میرٹ پر بھرتی، پولیس کلچر میں تبدیلی کے لئے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کا انتخاب خالصتاً ان کی صلاحیت، کارکردگی اور مقررہ معیار کے مطابق کیا گیا ہےاور کسی بھی قسم کی سفارش یا جانبداری کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572801

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں