لورالائی،مختلف گرلز و بوائز ڈگری کالجز اور سکولوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے

101
Sports Gala
Sports Gala

لورالائی ۔ 19 نومبر (اے پی پی):لورالائی ، سپورٹس گالامیں گرلز و بوائز ڈگری کالجز اور سکولوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں ۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر نگرانی و تعاون سے لورالائی ڈویژن اینٹی کرپشن سپورٹس گالاکے سلسلے میں18 نومبر سے 23 نومبر تک فٹبال،کرکٹ،بیڈمنٹن، شوٹنگ بال کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔کرکٹ کا افتتاحی میچ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اور امین سپورٹس کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ امین سپورٹس کرکٹ کلب نے شاندار مقابلے کے بعد جیت لیا۔

فٹبال کے افتتاحی میچ جو بوائز ڈگری کالج لورالائی کے گراؤنڈ پر شائستہ بوری فٹبال کلب اور بوری وال سپورٹس کے درمیان کھیلا گیا جو ایک دلچسپ اور شاندار مقابلے کے بعد بوری سپورٹس فٹبال کلب نے دو گول سے جیت لیا۔ اس موقع پر شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ٹورنامنٹ کمیٹی عبدالروف،سنت اللہ اخونزادہ،شیراختر اتمانخیل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجادحیدر خجک نے بھی شرکت کرکے ان میچوں کی نگرانی کی۔