31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںلورالائی،کلی چیجن ریسٹ ہاؤس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ کی سربراہی...

لورالائی،کلی چیجن ریسٹ ہاؤس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

لورالائی۔ 23 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی ہدایت پرکلی چیجن ریسٹ ہاؤس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی

پی پی ایچ آئی ڈی ایس ایم ڈاکٹر فرحان خان کاکڑ اور دیگر محکموں کی افسران کے علاوہ علاقے کی قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں علاقے کے عوام نے اپنے مسائل جن میں تعلیم ،صحت، پانی، بجلی، زراعت، لائیوسٹاک

- Advertisement -

سپرہراغہ روڈ کی تعمیر کے حوالے سےمسائل کی نشاندہی کی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ نے کھلی کچہری کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیئے  مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں