27.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںلورالائی ڈویژن میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

لورالائی ڈویژن میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):کمشنر لورالائی سعدت حسن نے ڈویژن میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر 26 مئی سے 30 مئی تک چلنے والی انسداد پولیو مہم کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال لورالائی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا جہاں ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لوڑی، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر یاسر کتھیران، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر فہیم اوتماخیل،کمیونٹی کے افراد اور متعلقہ دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر نے فیلڈ ٹیموں اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں تاکہ ڈویژن کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے ،مہم کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ٹیمیں بلاخوف وخطر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ضلع انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے مہم کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی نے کہا کہ مہم کے دوران تربیت یافتہ ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں