میکسیکو سٹی ۔7نومبر (اے پی پی):جرمنی کی ٹینس کھلاڑی لورا سیگمنڈ اور ان کی روسی جوڑی دار ویرا زووناریوا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ۔
جرمنی کی ٹینس کھلاڑی لورا سیگمنڈ اور ان کی روسی جوڑی دار ویرا زووناریوا پر مشتمل فاتح جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف امریکی ٹینس کھلاڑی نیکول میلیچارمارٹینز اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایلن پیریزکو شکست دی ۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے کانٹےدار میچز میکسیکو میں جاری ہیں۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کی ٹینس کھلاڑی لورا سیگمنڈ اور ان کی روسی جوڑی دار ویرا زووناریواپر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی نیکول میلیچارمارٹینز اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایلن پیریزکو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔