اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):لوک ورثہ اسلام آباد میں نصب مختلف عمارتوں کے ماڈلز کو اس خوبصورتی سے نصب کیا گیا ہے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔
ترجمان لوک ورثہ کے مطابق لوک میلے کے انعقاد سے قبل ہی اس ضمن میں کام شروع کردیا گیا تھا اور کوشش کی گئی تھی کہ لوک ورثہ کی چاردیواری کے اندر اس طرح کا ماحول بنایا جائے کہ حقیقت کا گمان ہو۔
پنجاب پویلین کے علاوہ خیبر پختونخوا،سندھ اور بلوچستان پویلین کو اس طرح سجایا گیا ہے کہ وہاں کے لوگ یہاں ان پویلینز میں آکر ایسے محسوس کریں کہ گویا وہ اپنے ہی صوبے میں آگئے ہیں۔کشمیر پویلین اور گلگت بلتستان کے پویلین تو اپنی ثقافت کے باعث انتہائی دلکش دکھائی دیتے ہیں۔