26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیلوک ورثہ میں پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات کا...

لوک ورثہ میں پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) لوک ورثہ میں جاری سمر کیمپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک ماہ سے جاری ثقافتی زبانوں کے سمر کیمپ میں بچوں کو براہوئی اور پنجابی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ دونوں صوبوں کی ثقافت سے بھی روشناس کرایا گیا۔ اختتامی تقریب میں بچوں نے نہ صرف لوک گانوں کی دھنوں سے سماں میں خوبصورت سر بکھیرے بلکہ پاکستان کی 70 سالہ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے گنگنا کر تقریب میں آئے ہوئے شائقین کا لہو گرمایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے تمام علاقوں کی ثقافت کو وسعت دینے پر لوک ورثہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ملک بھر کی ثقافت کو ایک چھت تلے جمع کرنے اور تمام علاقوں کے ثقافتی تنظیموں کو ایک صف میں کھڑا کرنے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید کو خراج تحسین پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں