سرگودھا۔21فروری (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 91میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلانوالی میں بستی رسول آباد میں نالیوں اور گلیوں کی تعمیر کا افتتاح کرنے کے موقع پرکیا۔
معززین علاقہ ملک اسلم کھوکھر، عرفان انصاری، محسن شاہ اور کامران شاہ نےایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ کا استقبال کیا۔چوہدری عامر سلطان چیمہ نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 91میں میں بلاتفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو رواں سال پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیمہ خاندان نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ۔حلقہ کے لوگوں کے مسائل حل ہونے سے ہمیں خوشی ملتی ہے یہ ہمارا ان پر کوئی احسان نہیں یہ ان کا حق تھا جو ہم خلوص دل سے ان تک پہنچارہے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296269