- Advertisement -
سرگودھا۔13فروری (اے پی پی):لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،
ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے تھانہ صدر، ساجد شہید اور تھانہ کینٹ کے وزٹ کے دوران کیا۔دوران وزٹ انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیا۔
- Advertisement -
اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ اوز کو سائلین سے عزت واحترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295237
- Advertisement -