17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںلوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی،...

لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی پی اومانسہرہ

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 11 فروری (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے، لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفد میں شہزاد جہا نگیری، مسعود شوق، مختار علی اور عقیل احمد شامل تھے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے افراد کے بے جا تنگ نہ کیا جائے اور کسی کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہ دی جائے۔

- Advertisement -

ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اپنےکمیشن کیلئے بے جا چالان نہ کئے جائیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قبضہ کرنے والے لوگ دائیں بائیں سفارشیں کرنے کی بجائے غریبوں کی زمینیں واپس کریں اور قانون کا احترام کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295051

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں