ملتان۔ 12 فروری (اے پی پی):تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے 14 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز ا یس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ راؤ علی حسن نے اپنی ٹیم کےہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے 13 کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام آ ئس کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔