لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمد میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.9 فیصد کمی

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمد میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمد میں 14.9 فیصد کمی ہوئی ہے ۔مئی 2022 کے دوران 22.9 ارب روپے کا لوہا اور …

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمد میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمد میں 14.9 فیصد کمی ہوئی ہے ۔مئی 2022 کے دوران 22.9 ارب روپے کا لوہا اور سٹیل سکریپ درآمد کیا گیاجبکہ مئی 2023 کے دوران درآمدات کا حجم 19.5ارب روپے رہا ۔ اس طرح لوہے اور سٹیل کے سکریپ کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 14.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں