- Advertisement -
نئی دہلی۔9مارچ (اے پی پی):بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اور شیو سینا کے رہنما گلاب راؤ پٹیل نے کہا ہے کہ خواتین اپنی حفاظت کے لیے بیگ میں لِپ سٹک کے ساتھ خنجر اور مرچ پاؤڈر ضرور رکھیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق گلاب راؤ پٹیل نے یہ باتخواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر تقریب سے خطاب کے دوران کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم خواتین کے بااختیار ہونے کی بات کریں تو آج بھی برے واقعات پیش آتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری جوان خواتین سے درخواست ہے کہ وہ یہ چیزیں (خنجر اور مرچ پاؤڈر) ساتھ رکھا کریں۔
- Advertisement -
گلاب راؤ پٹیل نے تقریب سے خطاب میں 25 فروری کو پونے کی ایک بس میں 26 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے واقعے سمیت خواتین کے خلاف جرائم کا ذکر بھی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570482
- Advertisement -