لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کرام کی اپنے سکولوں میں باقاعدہ حاضری ناگزیر ہے ،ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن خیبرپختوانخواہ

157
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان
پسرورمیں بچوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم"بگ کیچ اپ"جاری ہے، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 02 دسمبر (اے پی پی):لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کرام کی اپنے سکولوں میں باقاعدہ حاضری ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختوانخواہ محمد ایاز نے منعقد ہ ایک تقریب میں کیا۔ ٹیچرز ریسورس سینٹر

(TRC)

اور یونیسکو اسلام آبادکے زیر اہتمام چلنے والے ایک منصوبہ جس کا بنیادی مقصد خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اور حصول کو یقینی بنانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ضلع سوات کے تحصیل بحرین کے 52اسکولوں میں تعینات 200اساتذہ کی استعداد کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ 500سے زائد بچوں کا اسکول میں داخلہ کا ہدف3ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کیا گیا۔

اس منصوبے کا ایک اور ہدف اسکول میں تعینات اساتذہ اپنے اسکولوں میں باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ایک مکمل حکمت عملی کو تشکیل دینے کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک تحریری مسودہ اور نوٹیفکیشن سائن کرنا تھا تاکہ مقامی ٹیچرز کو اپنی حاضری یقینی بنانے اور دیگر تمام تر دشواریوں سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات بروئے کار لانا تھا۔

تقریب میں شریک مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص اساتذہ، طلبہ، طالبات، والدین،بزرگ شہری، سرکاری ملازمین، صحافی اور سماجی تنظیموں کے رہنما سمیت 130سے زائد افراد نے شرکت کی۔