لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی ایران کے سفیر سے ملاقات

166

برسلز ۔10اپریل (اے پی پی):لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں ایران کے سفیر سید محمد علی روباتجازی سے ملاقات کی۔ بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و جیو پولیٹیکل صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔