بنگلورو۔3اپریل (اے پی پی):لکھنؤ سپر جائنٹس نےانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 15 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلوروکو 28 رنز سے شکست دے دی،یہلکھنؤ سپر جائنٹس کی لیگ میں دوسری فتح ہے۔ گزشتہ روز ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورومیں کھیلے گئے لیگ کے 15 ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے81 اور نکولس پوران نے ناقابل شکست 40 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
رائل چیلنجرز بنگلورو کی طرف سے مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ 19.4 اوورز میں 153 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔مہیپال لومرور 33 ، فاف ڈو پلیسی 29اور ویراٹ کوہلی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، لکھنؤ سپر جائنٹس کے میانک یادیو نے تین وکٹیں حاصل کیں، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔