لکی سیمنٹ کی پیداواری استعداد میں 2.8 ملین ٹن سالانہ اضافہ

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے خیبر پختونخوا پلانٹ کی تکمیل سے کمپنی کی پیداواری استعداد میں 2.8 ملین ٹن سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ کمنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے اپنی پیداوار میں اضافہ کے لئے خیبر پختونخوا پلانٹ میں نئی پیداواری لائن کی تنصیب کا فیصلہ کیا تھا جو مقررہ وقت میں مکمل کرلی گئی ہے اور گزشتہ روز پیداوار …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے خیبر پختونخوا پلانٹ کی تکمیل سے کمپنی کی پیداواری استعداد میں 2.8 ملین ٹن سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ کمنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے اپنی پیداوار میں اضافہ کے لئے خیبر پختونخوا پلانٹ میں نئی پیداواری لائن کی تنصیب کا فیصلہ کیا تھا جو مقررہ وقت میں مکمل کرلی گئی ہے اور گزشتہ روز پیداوار کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ 2.8 ملین ٹن سالانہ پیداواری استعداد کی حامل نئی پیداواری اور لائن سے کمپنی کی سالانہ پیداوار 12.15 ملین ٹن تک بڑھ گئی ہے جبکہ قبل ازیں کمپنی کی سالانہ پیداواری صلاحیت 9.35 ملین ٹن تھی