لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف

58

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم کفایت شعاری اپنائیں گے ۔

مالی طور پر مضبوط افراد کو اس کوشش میں تعاون کرنا چاہئے تاکہ کم مراعات یافتہ طبقہ کو وہ بوجھ نہ اٹھانا پڑے جو پی ٹی آئی کی حکومت نے ان پر ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عزم اور لگن کے ساتھ مل کر چیلنجوں پر قابو پا لیں گے۔