راولپنڈی ۔ 27 جنوری (اے پی پی):لیاقت باغ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ہونے والے جلسہ میں راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے اورجلسہ کی آ ر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی سمیت سینئر افسران تمام سکیورٹی انتظامات کی براہ راست سپرویژن کرتے رہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات اورشہریوں کی سہولت کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی لیاقت باغ سیاسی جماعت کا جلسہ اختتام پذیر ہو گیا
،راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے جبکہ آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی سمیت سینئر افسران تمام سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کی براہ راست سپرویژن کرتے رہے،بہترین سیکورٹی وٹریفک کے انتظامات کویقینی بنانے کے لیے دو ہزار کے قریب افسران نے ڈیوٹی سرانجام دی،
جلسہ میں داخل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر اور باڈی سرچ کے بعد جلسہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی،جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت پر مامور رہیں اور روف ٹاپس پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے تھے،شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے بہترین اورموثر انتظامات کیے گئے۔