لیاقت بلوچ سے برطانوی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل ٹیم کے ممبر کی ملاقات

41
لیاقت بلوچ سے برطانوی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل ٹیم کے ممبر کی ملاقات

لاہور۔3جون (اے پی پی):نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے برٹش ہائی کمیشن کے پولیٹیکل ٹیم کے ممبر کورمیک ڈریلین نے منگل کے روز یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل ایڈوائزر ثاقب ریاض بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے،پوری دنیا کے عوام غزہ پراسرائیلی سفاکیت پر سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اوراسرائیل فلسطین میں نہتے عوام پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کا حق دلائے ۔