طرابلس۔ 19 اپریل (اے پی پی)لیبیا کے سابق آمر کرنل معمر القذافی کے بڑے صاحبزادے سیف الاسلام القدافی نے انتخابی مہم اور رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سیف الاسلام اور ان کے حامی زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت کے حصول اور ووٹوں کے لیے مہم شروع کر چکے ہیں۔سیف الاسلام کی انتخابی مہم کے منتظمین نے عوامی رائے ہموار کرنے کے لئے ”دوسرا چہرہ“ کے عنوان سے ایک جریدہ بھی جاری کیا ہے جس میں سیف الاسلام کے انتخابی پروگرام، ان کے مستقبل کے ویژن، لیبیا کو درپیش بحران اور اس کے حل اور ملکی استحکام کے حوالے سے تجاویز اور طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔