لیبیا میں بندر کی وجہ سے شروع ہونے والے مسلح تصادم میں 20 افراد ہلاک

148

طرابلس۔ 22 نومبر (اے پی پی) لیبیا میں ایک بندر کے حملے کی وجہ سے دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے شہر سبھا میں پیش آیا جہاں قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولاد سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات پر حملہ کر دیا۔اس واقعے کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا۔جس کے بعد سے دونوں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کئی دن تک جاری رہا۔مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور جس کے نتیجے میں اب تک 20افراد کی اموات ہو چکی ہیں اور 50 افراد زخمی شدید زخمی ہیں