لیبیا میں مہاجرین کی دو کشتیاں بحیرہ روم میں الٹ گئیں

141

طرابلس۔ 9 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق لیبیا سے اٹلی کی جانب روانہ ہونے والی مہاجرین کی دو کشتیاں بحیرہ روم میں الٹ گئیں جس کے باعث 11 تارکین وطن ہلاک جب کہ 200 سے زائد لاپتہ ہیں فرانسیسی خبر رساں ایجسنی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے ان حادثوں میں بچا لیے گئے پناہ گزینوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ مہاجرین کی کشتیاں الٹ جانے کے یہ واقعات لیبیا کے ساحلوں کے قریب پیش آئے۔