18.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومقومی خبریںلیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن گرفتار

لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):ایف آئی اے نےلیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے رکن کو گرفتار کر لیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ایف آئی اے نے کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث ملزم نواب خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ملزم اور اس کے ساتھی افریقہ اور گلف ممالک سے انسانی سمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم رواں ماہ لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہے ۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے لئے بھاری رقوم وصول کیں۔ملزمان نے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے متعدد شہریوں کی موت واقع ہوئی۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی برآمدہوئیں۔ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو قانونی کارروائی کے بعد منجمد کر دیئے جائیں گے۔ بیرون ملک مقیم ایجنٹس تک رسائی کے لئے مالیاتی و دیگر شواہد کی جانچ جاری ہے ۔

- Advertisement -

ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم افغان شہری ہے جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا تھا۔ ملزم کی شناخت کی تصدیق کے لئے نادرا سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی جائیدادوں اور اس کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے ۔

ملزم منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پایا گیا جس کے لئے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں ۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575246

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں