طرابلس۔22ستمبر (اے پی پی):لیبیا کو اب تک 24 ممالک کی جانب سے 59 طیاروں کے ذریعے امداد فراہم کی گئی ہے ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی نیشنل یونٹی گورنمنٹ (یو بی ایچ)سے منسلک فیس بک پیج پر کہا گیا ہے کہ 24 ممالک سے امداد لیبیا پہنچ چکی ہے ،مجموعی طور پر 59 طیارے انسانی بنیاد پر امدادی سامان لے کر لیبیا پہنچے ہیں۔
ترک ہلال احمر نے 150 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لیبیا پہنچایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 5 واں طیارہ 90 ٹن خوراک اور رہائش کا سامان لے کر اور کویت سے 7واں طیارہ 10 ٹن خوراک اور ہنگامی امدادی سامان لے کر لیبیا پہنچا ۔عالمی ادارہ صحت کے ترجمان طارق جساریوچ نے کہا کہ لیبیا میں سیلاب سے 3 ہزار 998 افرادجاں بحق اور 8 سے 9 ہزار افرادلاپتہ ہوئے ہیں۔