- Advertisement -
روم۔ 2 اگست (اے پی پی) اطالوی ساحلی محافظوں نے کہا ہے کہ لیبیا کی ساحلی حدود سے مزید1800 مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی ساحلی محافظوں نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ لیبیا کی ساحلی حدود میں محتلف آپریشنوں کے دوران مزید1800 مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے ۔ بیان کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران بحیرہ روم کو کشتیوں کے ذریعے عبور کرنے والے 8300 مہاجرین کو بچایا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس اس سمندری راستے سے یورپ پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد 94 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13832
- Advertisement -