37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلیبیا کی یونٹی حکومت کا سرت شہرمیں داعش کے جنگجوﺅں کو پسپا...

لیبیا کی یونٹی حکومت کا سرت شہرمیں داعش کے جنگجوﺅں کو پسپا کرنے کا دعویٰ

- Advertisement -

طرابلس۔ 7 جون(اے پی پی) لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یونٹی حکومت کی فوج سرت کے نواح میں پہنچ گئی ہے۔ ساحلی شہر سرت کو لیبیا میں دہشت گرد تنظیم داعش کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یونٹی حکومت کی فوج کے ایک سینئر اہلکار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے جنگجو پسپا ہو کر شہر کے اندر مورچہ زن ہو رہے ہیں۔ حکومت کے حامی فوجی دستے اب سرت شہر کے سول اور فوجی ہوائی اڈوں کو بھی کنٹرول کر رہے ہیں۔ سمندر میں جنگی کشتیاں بھی تعینات کرنا شروع کر دی گئی ہیں تاکہ سمندر کے ذریعے فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو روک کر گرفتار کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7899

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں