33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومشوبزلیجنڈاداکار مصطفی قریشی نے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی

لیجنڈاداکار مصطفی قریشی نے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی

- Advertisement -

کراچی۔ 10 مئی (اے پی پی):پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور مایہ ناز اداکار مصطفی قریشی نے ہفتے کے روز اپنی 88ویں سالگرہ کی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا، جو اتوار 11مئی کو فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں منعقد ہونی تھی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کیک کاٹنے کی تقریب کے انعقاد پر ایسوسی ایشن اور پریس کلب کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مکار دشمن بھارت جارحیت کرتے ہوئے ہمارے معصوم بچوں اور شہریوں کو شہید کر رہاہے ،ہمارے دل افسردہ ہیں

- Advertisement -

،میری دنیا بھر کے پاکستان، یورپ ، گلف ،مشرقی پنجاب کے اپنے پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ’’ہیپی برتھ ڈے‘‘ کے بجائے ’’ہیپی پاکستان‘‘کے پیغامات بھیجیں کیونکہ ہم سب کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے جس کی خاطر ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں