واشنگٹن ۔3نومبر (اے پی پی):امریکی سینیٹ نے ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کی بحریہ کی قیادت کے لیے نامزدگی کی منظوری دے دی۔ لیزا فرنچیٹی اس عہدے پر فائز ہونے اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدے پر پہنچنے والی پہلی امریکی خاتون بن گئی ہیں ۔
امریکی سینیٹ میں ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کی بحریہ کی قیادت کے لیے نامزدگی کی منظوری 95-1 کے ووٹوں کے تناسب سے ہوئی ۔ ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کی بحریہ کے لیے پیشہ وارانہ خدمات میں سروسز ویسلز کی ایک سیریز ، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، ایک ڈسٹرائر سکواڈرن اور دو کیریئر سٹرائیک گروپس کی کمانڈ شامل ہے ۔ وہ یورپ اور افریقہ میں امریکی بحری افواج کی ڈپٹی کمانڈر بھی رہیں ۔
انہوں نے ستمبر 2022 میں سروس کی نمبر دو پوزیشن بحریہ کے آپریشنز کی نائب سربراہ کے طور ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ سینیٹ نے امریکی فضائیہ کے سربراہ کے لیے جنرل ڈیوڈ ایلون کی نامزدگی کو بھی 95-1 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے ۔ جنرل ڈیوڈ ایلون کے کیریئر میں 4,600 سے زیادہ پرواز یں ہیں جن میں 100 جنگی پروازیں شامل ہیں ۔