لاہور۔14فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں ایس ڈی او چوہنگ سب ڈویژن احمد فراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موہلنوال گائوں کے علاقے میں آپریشن کیا۔ اس دوران علاقے میں موجود 15گھر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ملزمان لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،
لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، ملزمان کو ڈٹییکشن بل چارج کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک انسداد بجلی چوری مہم کو جاری رکھا جائے۔