لیسکوانسداد بجلی چوری مہم جاری،24گھنٹوں کے دوران25ملزمان گرفتار

118

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 527ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے141 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ25کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل،12زرعی اور504 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو6 لاکھ60ہزار 742 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ63لاکھ34 ہزار316 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو299روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ6ہزار932ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،90ہزار525 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار479 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک11کروڑ94لاکھ 20 ہزار329 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب26کروڑ98 لاکھ83ہزار337 روپے ہے۔