لیسکوکا بجلی چوروں کےخلاف آپریشن ، 43347ملزمان گرفتار

69
LESCO

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو406روز مکمل ہوگئے ہیں،اس دوران کل1 لاکھ52ہزار102ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ43 ہزار268 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر43 ہزار347 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

،ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک16 کروڑ24 لاکھ49 ہزار49 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب98 کروڑ57 لاکھ22 ہزار732 روپے ہے۔