لاہور۔5نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 24 گھنٹوں میں 31 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق یف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے اس دوران 24 گھنٹوں میں کل 533ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 176 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر31 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بجلی چوروں کو3لاکھ 89ہزار701 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ51 لاکھ81 ہزار501 روپے ہے۔