لیسکوکا سرچ آپریشن، بجلی چوری میں ملوث چائے کیفے کا کنکشن منقطع کر کے جرمانہ عائدکر دیا

134
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی واپڈا ٹائون سب ڈویژن کے ایس ڈی ا و علی ریاض نے ہفتہ کے روز کھوکھر چوک کے علاقہ میں بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق دوران آپریشن چائے کیفے کا کنکشن چیک کیا جو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔

کیفے کاموقع پر کنکشن منقطع کر دیا اور ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو 2000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔