لیسکوکے تمام کسٹمر سروسز سنٹرز بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں،لیسکو ترجمان

95

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):لیسکو کے تمام کسٹمر سروسز سنٹرز بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں،اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

لیسکو ترجمان نے جمعہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے تمام کسٹمرسروسز سنٹرز بھرپور انداز میں عوامی خدمت میں مصروف ہیں،تمام سنٹرز میں بلوں کی درستگی معمول کے مطابق کی جا رہی ہے،اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔لیسکو کے افسران و اہلکار پیشہ وارانہ انداز میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔