لیسکوگوالمنڈی سب ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

89
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)گوالمنڈی سب ڈویژن کے ایس ڈی او صلاح الدین نے اپنے سٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف پولیس کی مدد سے نسبت روڈ کے علاقے میں آپریشن کیا۔دوران آپریشن پرنٹنگ پریس بجلی چوری کرتے پکڑا گیا، پرنٹنگ پریس پر بجلی کے دو میٹر لگے تھے۔

ملزم دونوں میٹروں کو ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری کر رہا تھا۔پرنٹنگ پریس میں اے سی،پرنٹنگ پریس اور لیزر کٹنگ مشین کا لوڈ چلایا جا رہا تھا۔ایس ڈی اونے ملزم کو موقع پر گرفتار کروایا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ۔ملزم کو محکمہ کی جانب سے 7 لاکھ 28 ہزار 780روپے ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔