لاہور۔6مارچ (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 375ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے132کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 6 کمرشل،1انڈسٹریل،5زرعی اور364 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ69 ہزار6سو70 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت89لاکھ18 ہزار9سو77 روپے ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔
شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ65ہزار روپے،بھمن جھگیاں کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ65ہزار روپے شاد باغ کے علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ65ہزار اور ملت پارک میں ایک ملزم کو1 لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو174روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 60 ہزار4سو39 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 55 ہزار5 سو60ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 19 ہزار2سو66 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 90 لاکھ12 ہزار9سو16 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3 ارب 1 کروڑ81 لاکھ95 ہزار4 سو57روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔