لاہور۔23جولائی (اے پی پی):لیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ڈی جی امپلی منٹیشن رائے محمد اصغر اور چیف انجینئر رمضان بٹ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،اجلاس کے دوران افسران کے درمیان تلخ کلامی کاکوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
منگل کو یہاں جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ لیسکوچیف کی جانب سے کسی افسر کو اجلاس سے نہیں نکالا گیا،ڈی جی امپلی منٹیشن طبی بنیادوں پر چھٹی پر تھے،ڈی جی امپلی منٹیشن کمر کی شدید درد میں مبتلا ہیں،اس طرح کی خبریں چلا کر گمراہی پھیلائی جا رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے اور اس طرح کی خبریں چلانے والے چینلز کیخلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔