28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو انسداد بجلی چوری مہم ، 79 روز میں 13324ملزمان بجلی چوری...

لیسکو انسداد بجلی چوری مہم ، 79 روز میں 13324ملزمان بجلی چوری میں گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت انسداد بجلی چوری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 79 روز سے جاری مہم کے دوران بجلی چوری میں ملوث13ہزار324ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔مجموعی طور پر30ہزار 384ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،30ہزارآٹھ کنکشن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے29ہزار 64درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک5 کروڑ 28لاکھ 14ہزار 44 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2ارب11کروڑ 40لاکھ 99ہزار 607روپے ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے کنکشنز منقطع کئے گئے اور ان کو بھی ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔شالیمار کے علاقے میں کنکشن کو15ہزار 819یونٹس،لکشمی چوک کے علاقہ میں کنکشن کو15ہزار524 یونٹس،بیڈن روڈ کے علاقے میں کنکشن کو10ہزار 300 یونٹس اورشیرانوالہ گیٹ کے علاقے میں ایک کنکشن کو4ہزار 950 یونٹس چارج کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 33کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،28بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے15درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ1ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3کمرشل اور30 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو39ہزار 709یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت22لاکھ 53ہزار 144 روپے ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں